الیکشن کمیشن 30 دن 45 دن ،60 دن یا 90 دن میں انتخابات کرانے کا پابند ہے ،سابق اسپیکر
اسلام آباد (آقدرت نیوز )پیپلزپارٹی کی رہنماء سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمید ہ مرزا نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا آن دی فلور استعفے دینا عملا وہ مستعفی ہوگئے ہیں اور انکی رکنیت الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کے مطابق خالی تصو ر ہوگی ،ان خیالات کا اظہا انہوں نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سابق اسپیکر نے کہا کہ کوئی بھی رکن قومی اسمبلی اگر ایوان میں آکر آن دا فلو ر اپنے مستعفی ہونے کااعلان کرتا ہے کہ یا اسپیکر کو اس سلسلے میں تحریر ی طور پر مستعفی ہونے کی درخواست کرتا ہے تو وہ آئین پاکستان الیکشن کمیشن اور قومی اسمبلی کے قوائد وضوابط کے مطابق مستعفی تصورکیا جا تا ہے اور انکی نشست خالی ہوجاتی ہے جسے الیکشن کمیشن دوبارہ 30 دن 45 ،60 دن یا 90 دن میں انتخابات کرانے کا پابند ہوتا ہے
No comments:
Post a Comment