Tuesday, September 2, 2014

پی ٹی وی پر حملہ میں دو گروپوں میں تصادم اور ایک دوسرے کے سر پھاڑنے کے انکشافات

0,,17892225_303,00
اسلام آباد (قدرت نیوز) پی ٹی وی ہیڈ کواٹرز کی عمارت پر آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاء کی جانب سے حملہ اور توڑ پھوڑ کے دوران عمارت میں گھسنے والے مظاہرین کے آپس میں جھگڑ نے کا بھی انکشاف ہوا ہے حتی کہ توڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین نے روکنے والے مظاہرین کے سر پھاڑ دئے، مظاہرین کے بعد میں آنے والے ریلے میں موجود افراد مسلسل موبائل فون کے ذریعے کسی سے ہدایات لے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈ کواٹرز کی عمار ت پر پیر کے روز ہونے والے حملہ کے دوران مظاہرین کے مختلف گروہ عمارت میں داخل ہوئے۔ عمارت میں دوسری منزل پر آنے والے مظاہرین کے ریلے کو پہلے آنے والے دو درجن مظاہرین نے روکنے، اوپر نہ آنے اور عمارت اور اشیاء کو نقصان نہ پہنچانے کی درخواست کی، تاہم دوسرے ریلے جس میں افراد کی تعداد زیادہ تھی نے روکنے ولے مظاہرین پر حملہ کر کہ بعض افراد کے سر کھول دئیے اورزبردستی اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران مظاہرین میں موجود بعض مشکوک افراد اپنے موبائل فونز کے زریعے مسلسل نہ صرف کسی سے رابطہ میں تھے بلکہ مسلسل ہدایات لے رہے تھے۔

No comments:

Post a Comment